(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) گرفتارہونے والے صہیونی جاسوسی کے نیٹ ورک کے مبینہ لیڈر اور اس کے چارساتھی ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں اور تباہی پھیلانے سے متعلق مکمل تربیت یافتہ ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق ایران کی پولیس کے ہاتھوں قابض صہیونی ریاست اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کےمزید 5 ارکان اپنےنیٹ ورک کے سربراہ کے ساتھ کارروائی سے قبل گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ایرانی حکام نےگرفتار ہونے والے ان 5 افراد کے نام ابھی خفیہ رکھے ہیں تاہم صہیونی جاسوسی کے نیٹ ورک کے مبینہ لیڈر اور اس کے چار ساتھیوں کو فوجی کارروائیوں اور تباہی پھیلانے سے متعلق مکمل تربیت یافتہ ہیں اور موساد کی جانب سے انہیں ایران کے حساس علاقوں سے معلومات اکٹھا کرنے کے عوض مالی ادائیگیاں کیے جانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے ایران کی جانب سے ابھی سرکاری سطح پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم ایران اور اسرائیل ہمیشہ سے ایک دوسرے کے حریف مانے جاتے ہیں اور اس وقت ایران کے جوہری پروگرام دونوں ممالک میں کشیدگی کی بڑی وجہ بنا ہوا ہے۔