• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض ریاست اسرائیل کا خاتمہ عنقریب دیکھ رہا ہوں، حسن نصر اللہ

جمعرات 28-07-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
قابض ریاست اسرائیل کا خاتمہ عنقریب دیکھ رہا ہوں، حسن نصر اللہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حسن نصراللہ نے کہا کہ امریکی صدر حال ہی میں مشرق وسطیٰ  کے دورے پر تیل اور گیس کی وجہ سے اس خطے میں آئے تھےاورنہیں چاہتے کہ جنگ ہو کیونکہ ان کا مقابلہ روس سے یوکرین کے محاذ پر پہلے ہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لبنانی حزب الله کےسربراہ سید حسن نصر اللہ کیجانب سے جاری بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ عنقریب قابض اسرائیلی دشمن  نیست و نابود ہونے والا ہے اوراس سلسلے میں ایران چاہے تو ماضی کی طرح خطے میں علاقائی تھانیدار کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنا اثرو رسوخ بڑھا سکتا ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے خطے اور لبنان کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ”کاریش گیس فیلڈ” کے مسئلے پر بھی ہم مزاحمت کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو ہم ہر جارحیت کا جواب دیں گے، چاہے اس کا نتیجہ جنگ کی ہی صورت میں کیوں نہ ہو، لیکن یورپ کو روسی تیل اور گیس کے متبادل کی وجہ سے لبنان ایک تاریخی موڑ پر کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدرجوبائیڈن جو حال ہی میں مشرق وسطیٰ  کے دورے پر تیل اور گیس کی وجہ سے اس خطے میں آئے تھےنہیں چاہتے کہ جنگ ہو کیونکہ ان کا مقابلہ روس سے یوکرین کے محاذ پر پہلے ہی ہےالبتہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اضافی تیل سے بھی یورپ کی ضروریات پوری نہیں ہوں گی جس کے باعث صدر جوبائیڈن کو روسی تیل اور گیس کا متبادل تلاش کرنے پرمجبور کردیا ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے واضح کیا کہ امریکہ اور یورپ کو تیل اور گیس کی ضرورت ہے جبکہ صہیونی حکومت اس مسئلے کو سنہری موقع قرار دیتے ہوئے اپنا  فائدہ چاہتی ہے جو ہمارے لیے بھی ایک تاریخی اور سنہری موقع ہے کہ ہم اپنے تیل کے حصول کے لئے ان پر دباؤ بڑھائیں اور یہ ہماراحق ہے۔

Tags: ایرانحزب اللهحسن نصر اللہصدرجوبائیڈنقابض ریاست اسرائیلکاریش گیس فیلڈ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.