• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کا غیر قانونی یہودی بستی بنانے کا فیصلہ

شعفات اور بیت صفافہ محلوں کے قریب 700 دیگر یونٹوں کے لیے "گیوات شیکڈ" نامی منصوبے پر بھی جلد ازجلد عمل درآمد کا فیصلہ کیاہے

بدھ 27-07-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کا غیر قانونی یہودی بستی بنانے کا فیصلہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی ریاست مقبوضہ فلسطین کو مکمل طورپر یہودیانے کے منصوبے پر عملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہے ، قابض ریاست نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک ہزار سے زائد غیر قانونی  گھر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صیہونی ریاست اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ   قابض اسرائیلی حکام نام نہاد "گریٹر یروشلم” اسکیم پر عمل درآمد جاری رکھے ہوئے ہیں اس حوالے سے  مقبوضہ بیت المقدس کے لیے اسرائیلی وزارت داخلہ سے منسلک نام نہاد مرکزی منصوبہ بندی کمیٹی نے "حار حوما” اور "گیوات ہماتوس” بستیوں کے درمیان واقع 1,446 ہاؤسنگ یونٹس کے لیے ایک منصوبے پر اتفاق کیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس منصوبے کا صرف نصف حصہ نام نہاد "گرین لائن” کے اوپر واقع ہے اور "لوئر کینال پلان” کے نام سے جانا جانے والا منصوبہ بیت لحم سے متصل علاقے کے ساتھ ہی ہولی سٹی کے ایک اسٹریٹجک حصے میں واقع ہے۔

"لوئر چینل” کے منصوبے میں 186 دونم رقبہ اس منصوبے میں شامل کیا جائے گا۔ قابض حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ 52 دونم جن پر یہ منصوبہ واقع ہے وہ 1948 سے پہلے یہودیوں کی ملکیت تھے اور دیگر 21 دونم یہودی قومی فنڈ کی ملکیت تھے۔

اسرائیلی وزارت داخلہ نے شعفات اور بیت صفافہ محلوں کے قریب 700 دیگر یونٹوں کے لیے "گیوات شیکڈ” نامی منصوبے پر بھی جلد ازجلد عمل درآمد کا فیصلہ کیاہے۔

 ٰیہ بھی پڑھیے

قابض ریاست میں نئےغیر قانونی آبادکاری یونٹس کی تعمیرات کا کام جاری

قابض حکام نے یروشلم کی مقبوضہ اراضی پر تعمیر ہونے والی "گیوات ہماتوس” بستی میں 83 ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کے لیے ٹینڈر پیش کیا تھا اور یہ ٹینڈر امریکی صدر "جو بائیڈن” کے مقبوضہ فلسطین کے دورے کے فوراً بعد سامنے آئے تھے۔

’گیوات ہما توس‘ ایک بستی ہے جو کوہ ابوغنیم پر قائم کی گئی ہے جو بیت صفا اور صور باھر کے درمیان سطح سمندر سے 813 میٹر بلند ہے۔

نئے سیٹلمنٹ پلان کو 2007 سے 2012 تک فروغ دیا گیا، اور اس میں تقریباً 2,600 سیٹلمنٹ یونٹس کی تعمیر، الخلیل روڈ کے ساتھ ایک ہوٹل کمپلیکس کی تعمیر، ایک ورک ایریا اور میونسپل سروسز شامل ہیں۔

نومبر کے وسط میں  اس سائٹ پر 1,257 سیٹلمنٹ یونٹس کی تعمیر کے لیے ایک ٹینڈر جاری کیا گیا تھا اور نئی بستیوں کی تعمیر سے ایک علاقائی سلسلہ بن سکتا ہے جو بیت المقدس کوبیت لحم سے منقطع کر دے گا۔

Tags: شعفاتصیہونی ریاستغیر قانونی آبادکاریگریٹر اسرائیلیہودی بستیاں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.