(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی غاصب فوج نے زخمی ہونے والے مزدوروں پرتلاشی کے دوران بھی بندوق کے بٹوں سے شدید تشدد کرتے ہوئے لہو لہان کردیا اور ان کی رقوم لوٹ لیں۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطینی علاقے الخلیل میں الظاہریہ کے مقام پر 2 فلسطینی مزدوروں پر اس وقت فائرنگ کر دی جب وہ صبح سویرے اپنے روز گار کیلیے جارہے تھے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی غاصب فوج نے زخمی ہونے والے مزدوروں پرتلاشی کے دوران بھی بندوق کے بٹوں سے شدید تشدد کرتے ہوئے لہو لہان کردیا اور ان کی رقوم لوٹ لیں، بعد ازاں فلسطینی شہریوں نےزخمی فلسطینی نعمان عوادہ اوراحمد السلام کو اپنی مدد آپ کے تحت قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی فوج کا معمول بن چکا ہے کہ وہ راہ چلتے مسافروں اور مزدوروں کوشناخت کے بعد بلا جواز اپنے تشدد کا نشانہ بناتے ہیں یا ان پر فائرنگ کر کے انہیں زخمی کر دیتے ہیں۔