(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی جیل انتظامیہ نے فلسطینی بچے کو دوران حراست وحشیانہ تشدد کیا اور اس پر فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں مزاحمت کاروں کے سہولت کار کے طور پرکام کرنے کے بےبنیاد الزامات عائد کیے تھے۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سےشفات پناہ گزین کیمپ سے بلا جواز گرفتار ہو نے والے 15 سالہ فلسطینی بچے حمزہ الصباح کو گذشتہ روز اسرائیلی قابض جیل سےاس کے علاقے سے بے دخلی کی شرط پر رہا کردیا گیا ۔
صہیونی جیل انتظامیہ نے فلسطینی بچے کو دوران حراست وحشیانہ تشدد کیا اور اس پر فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں مزاحمت کاروں کے سہولت کار کے طور پرکام کرنے کے بےبنیاد الزامات عائد کیے تھے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی قابض فورسز فلسطینی علاقوں پر دھاوے بول کر بے گناہ شہریوں کو گھرون سے نکال کر تشدد کا نشانہ بناتی ہے اور جیلوں میں انہیں بدترین سزائیں دیتی ہے جس کے باعث اکثر زیر حراست فلسطینی قیدی جان کی بازی تک ہار جاتے ہیں۔