(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صدر محمود عباس نے واقعے کی مذمت کی اور زور دیا کہ "اس طرح کے ناقابل قبول اقدامات کی اجازت نہیں دی جاسکتی انھوں نے الشعر کو فون کرتے ہوئے ان کی حالت دریافت کرتےہوئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس” کے رہنما اور فلسطین کے سابق نائب وزیر اعظم ناصر الدین الشعر گذشتہ شام شمالی مغربی کنارے کے نابلس کے جنوب میں واقع گاؤں کفر قلیل نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر زخمی کردیا ، حملے م یں ناصر الدین الشعر معمولی زخمی ہوئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عرب اتحاد کےرکن احمد الطیبی پرشرپسند یہودیوں کا قاتلانہ حملہ
واقع پر فلسطین کے صدر محمود عباس نے فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کو گرفتار کرکے فوری انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔
صدر عباس نے واقعے کی مذمت کی اور زور دیا کہ "اس طرح کے ناقابل قبول اقدامات کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے صدر نے الشعر کو فون کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ۔
دوسری جانب حماس کی جانب سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ علمی اور قومی شخصیت ڈاکٹر الشعر پر قاتلانہ حملہ فلسطینیوں کے سماجی تانے بانے پر ضرب لگا کر اور قابل احترام قومی آوازوں کو خاموش کر کے صہیونی قبضے اور غیر ملکی ایجنڈوں کی خدمت کرنے والوں کی موجودگی کا خطرناک اشارہ دیتا ہے۔