(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی تنظیم نے قابض حکام پر زور دیا کہ وہ دراندازی کرنے والوں کو ہدایت دینے، پینے کے پانی کی تقسیم، سایہ دار علاقوں کے قیام کو یقینی بنانے اور رکاوٹوں سے بچنے کے لیے ایک گائیڈ مقرر کی جائے جو انکا فلسطینی مزاحمت سے بھی تحفظ کرے۔
مقبوضہ بیت المقدس میں یہودیوں کے کیلنڈر کی تاریخوں کے حساب سے دو ہزار سال قبل عبرانی کیلنڈر کے مطابق 9 اگست کو ہونے والے مبینہ "ہیکل کی تباہی” کی یاد میں انتہا پسند صہیونی شر پسند عناصر کی جانب سے قبلہ اول جو مسلمانوں کا تیسرا اور مقدس ترین مقام ہےمسجد اقصیٰ پر ہزاروں کی تعداد میں دھاوا بولنےکا منصوبہ بنارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
’طلباء برائے ہیکل‘ کے جواب میں ’نصرت الاقصٰی‘ مہم کا آغاز
ذرائع نے بتایا کہ انتہا پسند یہودی تنظیم "بیادینو” کے بیان سے یہ اندیشہ ہے کہ دو ہفتے بعد ہزاروں یہودی آباد کار ٹیمپل ماؤنٹ پر دھاوا بولنے کا منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور انہوں نے صہیونی حکمرانوں کو بھی اپنے ان مذموم ارادوں سے باخبر کر دیا ہے ۔
صہیونی تنظیم نے قابض حکام پر زور دیا کہ وہ دراندازی کرنے والوں کو ہدایت دینے، پینے کے پانی کی تقسیم، سایہ دار علاقوں کے قیام کو یقینی بنانے اور رکاوٹوں سے بچنے کے لیے ایک گائیڈ مقرر کی جائے جو انکا فلسطینی مزاحمت سے بھی تحفظ کرے ۔
یاد رہے کہ صہیونی انتہا پسند یہودی گروہ مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کے لیے ریلیاں نکال رہے ہیں، جسے مبینہ طور پر "ہیکل کی تباہی” کی یاد میں منایا جاتا ہےاور اس دوران شر پسند فلسطینی شہریوں کو مسجد میں داخل ہونے اور انہیں عبادت سے روکنے کی ہر ممکن اقدامات کرتے ہیں جبکہ فلسطینیوں کے گھروں میں داخل ہو کر لوٹ مار کرتے ہیں۔