(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قیدی کلب کی جانب سے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مسلسل اپیل کی جارہی ہے کہ وہ مداخلت کرتے ہوئے صہیونی زندانوں میں قید فلسطینی اسیروں کی پیچیدہ صورت حال کے پیش نظر رہائی کے لیےفوری اقدامات کریں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی اسیران کے امور سے متعلق کمیٹی برائےقیدی کلب کے جاری کردہ بیان میں نشاندہی کی گئی ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں فلسطینی قیدی نوجوان رائدریان گذشتہ108دن سے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت بلا جواز حراست کے خلاف احتجاجی طور پر بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہے اور قیدی کا کہنا ہے کہ جب تک اسکی غیر قانونی حراست کا خاتمہ کرتے ہوئے اسے رہائی نہیں دی جاتی وہ اپنی احتجاجی بھوک ہڑتال جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی جیل میں ایک اور فلسطینی کا احتجاجی بھوک ہڑتال کااعلان
قیدی کلب نے بتایا کہ فلسطینی قیدی کی اپنے حق کیلیے شروع کی گئی بھوک ہڑتال چوتھے مہینے میں داخل ہو چکی ہے اور 27 سالہ قیدی پر اس کے مضر اثرات تیزی سےظاہر ہو رہے ہیں اور وہ چلنے پھرنے اور بات کرنے سے بھی معذور ہو تا جارہا ہے جبکہ قیدی کا وذن بھی تیزی سے گھٹ رہا ہے جو کہ اس کی صحت کے لیے بڑے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔
قیدی کلب کیجانب سے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مسلسل اپیل کی جارہی ہے کہ وہ مداخلت کرتے ہوئے صہیونی زندانوں میں قید فلسطینی اسیر کی پیچیدہ صورت حالکے نتیجے میں فلسطینی قیدی کی رہائی کے لیےفوری اقدامات کریں ۔