• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی ماہرین اور کارکنان کا ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کا مطالبہ

بدھ 20-07-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
فلسطینی ماہرین اور کارکنان کا ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کا مطالبہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی ماہرین نے کہا کہ فلسطینی مواد کی حمایت کرنے والے عرب پلیٹ فارمز کا قیام ضروری ہے،کیونکہ اس دور میں ان کا اثر زیادہ حامیوں کو راغب کرنے اور قابض ریاست کے جرائم کو بے نقاب کرنے میں بہت اہم ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں "صحافیوں کی سپورٹ کمیٹی” کے زیر اہتمام "سوشل میڈیا پر فلسطینی مواد کی حفاظت میں عرب سوشل میڈیا ایپلی کیشنزکو درپیش چیلنجز” کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں متعددفلسطینی پیشہ ور اہم شخصیات اور کارکنان نے شرکت کی۔

تقریب میں فلسطینی ماہرین اور کارکنان نے مطالبہ کیا کہ فلسطینی مواد کے تحفظ کے لیے صہیونی ریاست کی طرف داری کرنے والے عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے متبادل ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ مغربی پلیٹ فارمز "فیس بک” اور "ٹویٹر” سے پابندی کی جنگ کا مقابلہ کیا جاسکے۔

اس تقریب میں ڈیجیٹل میڈیا کارکن خالد صافی نے کہا کہ دوسروں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے عرب ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار کرنا مشکل ہے اور آگے بڑے چیلنجز ہیں۔”

مقررین میں ڈیجیٹل میڈیافلسطینی  کارکن خالد صافی نے کہا کہ مالی سرمایہ کاری، شدید مسابقت اور اعلی سطحی پروگرامنگ پلیٹ فارم بنانے میں فلسطینیوں و درپیش سب سے اہم چیلنجز میں مالی سرمایہ کاری، ڈیٹا اور معلومات کا تحفظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مشکل ہے البتہ ناممکن نہیں ہےجس کے لیے  حکومتوں اوراس شعبے سے  دلچسپی رکھنے والوں کو چاہیے کہ وہ ایسے پلیٹ فارم کے قیام اور کامیابی کے لیے تمام ضروری سہولیات فراہم کریں۔

فلسطینی ماہرین نے کہا کہ فلسطینی مواد کی حمایت کرنے والے عرب پلیٹ فارمز کا قیام ضروری ہے کیونکہ اس دور میں ان کا اثر زیادہ حامیوں کو راغب کرنے اور قابض ریاست کے جرائم کو بے نقاب کرنے میں بہت اہم ہے۔

Tags: ٹویٹرڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمزسوشل میڈیاغزہ کی پٹیفلسطینی ماہرینفیس بکمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.