(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ذرائع نے بتایا کہ صہیونی جیل میں 3 ماہ سے زائد عرصے سے صرف پانی پر گزارہ کرنے والے قیدی نے اپنی صحت کی خرابی کے باوجود بھوک ہڑتال کو اس وقت تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے کہ جب تک اسے اس صہیونی بلا جواز حراست سے رہائی نہیں دی جاتی۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی جیل میں قید 27 سالہ قیدی رائدریان گذشتہ 103 روز سے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت اپنی گرفتاری کو مسترد کرتے ہوئے احتجاجی بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہے جس کے باعث فلسطینی نوجوان کی صحت کی بدترین صورت حال ہے اور وہ چلنے پھرنے اور بات کرنے سے بھی معذور ہے۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی جیلوں میں چار فلسطینیوں کی احتجاجی بھوک ہڑتال جاری
ذرائع نے بتایا ہے کہ صہیونی جیل میں 3 ماہ سے زائد عرصے سے صرف پانی پر گزارہ کرنے والے قیدی نے اپنی صحت کی خرابی کے باوجود بھوک ہڑتال کو اس وقت تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے کہ جب تک اسے اس صہیونی بلا جواز حراست سے رہائی نہیں دی جاتی ، قیدی کا مطالبہ ہے کہ بغیر کسی جرم کے اس کی غیر قانونی گرفتاری کو ختم کیا جائے۔
واضح رہے کہ اسرائیل میں صہیونی فوج فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپہ مار کارروائی کی مہم کےدوران بغیر کسی جرم کے نوجوانوں کو گرفتار کر لیتے ہیں جس کے بعد انہیں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت مہینوں اور اکثر کئی سالوں تک قید کر کے وحشیانہ اذیتیں دی جاتی ہیں ۔