(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عراقی وزیراعظم نے کہا کہ ہم مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیراسرائیل کے ساتھ بات چیت کی حد تک بھی تعلقات قائم نہیں رکھنا چاہتے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عراق کے وزیراعظم مصطفٰی الکاظمی نے قابض صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے تردیدی بیان میں مقبوضہ فلسطین کے حوالے سے عراق کے مؤقف کی وضاحت کی ہے اور کہا ہے کہ ہم صہیونی ریاست کو غیر قانونی اور ناجائزریاست کے طور پر دیکھتے ہیں اور فلسطینیوں کی خواہش کے مطابق آزادی کے سوا اس مسئلے کا دوسرا حل عراق کے لیے ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی ریاست اسرائیل سے عراق کے کسی قسم کے سفارتی اور سیاسی تعلقات مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیرنہ ممکن ہیں اور اس وقت تک ہم اسرائیل کے ساتھ بات چیت کی حد تک بھی قائم نہیں رکھنا چاہتے۔