(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی جیل انتظامیہ نے اسیر کو طاقت کےزور پر اس احتجاج کو ختم کرنے کی کوشش کی لیکن ناکامی ہوئی تاہم مسلسل بھوکے رہنے کے باعث عوادہ پر بے ہوشی طاری ہو گئی اورانہیں فوری طور پر عساف هاروفہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے الخلیل شہرسے تعلق رکھنے والے40 سالہ فلسطینی قیدی خلیل عوادہ جو اپنی انتظامی حراست کو مسترد کرتے ہوئے تاحال 136 وین دن بھی احتجاجی بھوک ہڑتال پر قائم ہیں کو صحت کی صورت حال شدید طور پر بگڑ جانے کے باعث صہیونی جیل کے ہسپتال میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔
صہیونی جیل انتظامیہ کی خلیل عوادہ کو طاقت کےزور پر اس احتجاج کے خاتمے کی کوشش جاری تھی جس کے باوجود فلسطینی اسیر نے اپنی رہائی کے علاوہ کسی اور معاہدے پر بھوک ہڑتال ختم کر نے سے انکا رکیا تاہم مسلسل بھوکے رہنے کے باعث عوادہ پر بے ہوشی طاری ہو گئی اور انہیں فوری طور پر’ عساف هاروفہ‘ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت سینکڑوں فلسطینی شہری صہیونی عقوبت خانوں میں بدترین زندگیاں گزارنے پر مجبو رہیں اور ان زندانوں میں اپنی بلا جواز قید سے رہائی کیلیے علامتی بھوک ہڑتال کا سہارا لیکر موت یا پھر آزادی میں سے ایک راستے کا انتخاب کر تے ہیں۔