(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سوشل میڈیا پر صدر جوبائیڈن کی خجالت سے بھر پور ویڈیو کلپ وائرل ہو رہی ہے جس میں جوبائیڈن، اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے ساتھ گلوکاروں کو سلام کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں تاہم گلوکارہ ان سے مصافحہ کرنے سے انکار کر دیتی ہے۔
عالمی ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز قابض اسرائیلی ریاست میں امریکی صدر کی آمد پراعزازی تقریب کے دوران ایک اسرائیلی گلوکارہ نے اپنے فن کے اختتام پر صدر جوبائیڈن جو یوول دیان نامی گلوکارہ سے مصافحے کیلیے اسٹیج پر آئے تھے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا جس کےنتیجے میں بائیڈن کوواپس اپنی جگہ جانا پڑا۔
سوشل میڈیا پرصدر جوبائیڈن کی خجالت سے بھر پور ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں بائیڈن، اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے ساتھ گلوکاروں کو سلام کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں تا ہم گلوکارہ ان سے مصافحہ کرنے سے انکار کر دیتی ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر اپنے دورہ مشرق وسطیٰ کے دوسرے مرحلے میں سعودی عرب کے شہر جدہ جائیں گے جہاں وہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور متعدد رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔