• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی جیلوں میں چار فلسطینیوں کی احتجاجی بھوک ہڑتال جاری

فکری منصور کا احتجاج 13 ویں دن میں داخل جبکہ دیگر قیدیوں میں خلیل عواودہ، راید ریان اور معتز عبید شامل ہیں

جمعہ 15-07-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی جیلوں میں چار فلسطینیوں کی احتجاجی بھوک ہڑتال جاری
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی جیل انتظامیہ کی جان بوجھ کرمعتز عبید کے ساتھ طبی غفلت برتنے کے باعث اسیر حالت خراب ہے اور اس نے 22 روز سے احتجاجی بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہےجبکہ فکری منصور 13 دن سےبھوک ہڑتال پر ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی قائم کردہ غیر قانونی جیلوں میں انتظامیہ کی جانب سے فلسطینی قیدیوں سے ناروا سلوک اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف 4 اسیراں نے احتجاجی طور پر علامتی بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہےجن میں سنہ1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے تعلق رکھنے والے فکری منصور کا احتجاج 13 ویں دن میں داخل جبکہ دیگر قیدیوں میں خلیل عواودہ، راید ریان اور معتز عبید شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اسرائیلی عدالتوں کے خلاف فلسطینی اسیران کا  احتجاج193 ویں روز بھی جاری

صہیونی جیل انتظامیہ کی جان بوجھ کرمعتز عبید کے ساتھ طبی غفلت برتنے کے باعث اسیر حالت خراب ہے اور اس نے 22 روز سے احتجاجی بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہےجبکہ فکری منصور 13 دن سےبھوک ہڑتال پر ہیں ۔

فکری منصور ایالون جیل میں اسرائیلی فوج داری مقدمات کا سامنا کرنے والے قیدیوں میں شامل ہیں اور انہیں قابض فوج نے سنہ 2005ء میں گرفتار کرنے کے بعد 17 سال قید کی سزا سنائی تھی، فکری منصور پر دوسری تحریک انتفاضہ کے دوران الخضیرہ مارکیٹ تک فدائی حملہ آورکو مدد پہنچانے کا الزام عائد کیا تھاتاہم اب ان کی قید کی مدت ختم ہونے کے باوجود صہیونی حکام فکری کو رہا کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں جس کے باعث فکری منصور کی بھوک ہڑتال جاری ہے ۔

دوسری جانب خلیل عوادہ جن کی طویل بھوک ہڑتال 133 ویں دن میں داخل ہو چکی ہے اور رائد ریان جنہوں نےاسرائیلی انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت اپنی گرفتاریوں کو مسترد کرتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کیے جانے تک احتجاجی بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Tags: اسرائیلی جیلصہیونی جیلفکری منصورفلسطینی قیدی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.