(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی ریاست مسجد اقصیٰ کی بنیادوں کے نیچے ہیکل سیلمان کی تلاش کیلئے مسلسل خفیہ طریقے سے کھدائی جاری رکھے ہوئے ہوئے جس سے قبلہ اول دیواروں پر نئے شگاف نمودار ہوگئے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ قابض صیہونی ریاست کی جانب سے ہیکل سیلمان کی تلاش کےلئے اسرائیل کی جانب سے مسلسل خفیہ طریقے سے زیر زمین کھدائی جاری ہے جس کے باعث مسجد الاقصیٰ کے مصلے کی پرانی دیواریں کھوکھلی اور ختم ہوتی جا رہی ہیں اور قبلہ اول کی دیواروں میں نے شگاف نمودار ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
زیرزمین کھدائیوں کا نتیجہ،القدس کی ایک جامع مسجد کی دیواروں میں شگاف
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زیرزمین خفیہ کھدائی کے باعث قبلہ اول کی دیوار کے بعض حصے بار بار گرتے رہتے ہیں دوسری جانب قابض حکام نے القدس میں اسلامی انڈوومنٹس ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ ایک تکنیکی ٹیم کو کھدائیوں سے متاثرہ مقام کا دورہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔
اوقاف کی تکنیکی ٹیم کو قبلہ اول میں متاثرہ مقام پر جانے کی اجازت دینے کے حوالے سے ٹال مٹول کی جا رہی ہے۔وسط جون میں مصلیٰ اقصیٰ قدیم کے نام سے مشہور جگہ کی دیوارں کے کئی پتھر کھدائیوں کی وجہ سے گر گئے تھے۔مسجد اقصیٰ کے امور کے ماہرین نے مسجد کے نیچے موجود خلا کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی بنیادوں میں کھدائیوں سے قبلہ اول کو شدید نوعیت کا نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔