(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی ریاست نے رواں سال کے آغاز سے اب تک خواتین بچوں اور بزرگوں سمیت 3ہزار 8سو تہتر فلسطینیوں کو گرفتار کیا ، زیادہ تر بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت قید کئے گئے۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی مظالم پر نظر رکھنےوالے اور قیدیوں کی تفصیلات رکھنےو الے ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قابض صیہونی ریاست نے گذشتہ ماہ 70 نابالغ بچوں ، 18 خواتین اور بذرگوں سمیت مجموعی طورپر 3ہزار 8سو تہتر فلسطینیوں کو گرفتار کیا ، زیادہ تر بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت قید کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیے
چھ ماہ کے دوران صیہونی فوج نے 340 بچوں سمیت 1900 فلسطینی گرفتار کیے
رواں سال کے ماہ جون میں 159 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ رواں سال کے آغاز میں صرف مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے سے 1ہزار 8سو 96 اور غزہ سے تعلق رکھنے والے 64 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس وقت کل 4650 فلسطینی اسیران صیہونی جیلوں میں قید ہیں جن میں 30 خواتین، 180 نابالغ اور تقریباً 650 بغیر کسی الزام یا مقدمے کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت قید ہیں ۔