• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی ریاست فلسطینیوں کو بیت المقدس سے بے دخل کرنے کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، عطااللہ حنا

اسرائیل آئندہ دو برسوں کے دوران مسجد اقصیٰ سمیت پرانے شہر سے بے دخل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔

منگل 12-07-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی ریاست فلسطینیوں کو بیت المقدس سے بے دخل کرنے کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، عطااللہ حنا
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں مسیحیوں کے روحانی پیشوا نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست  مقبوضہ بیت المقدس کے لئے جو منصوبہ بندی کررہی ہے وہ بے حد خطرناک ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں میسیحیوں کے مذہبی پیشوا  سبسطیہ کے یونانی آرتھوڈوکس آرچ بشپ عطااللہ حنا نے کہا ہے کہ  قابض صیہونی ریاست مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر کےلئے جو منصوبہ بندی کررہی ہے وہ انتہائی تباہ کن ہے ۔

انھوں نے کہا کہ اس منصوبہ بندی سے ظاہر ہوتاہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کو غیر قانونی صیہونی آبادکاری کے تسلط میں لاکر آئندہ دو برسوں کے دوران مسجد اقصیٰ سمیت پرانے شہر سے بے دخل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

خطیب مسجد اقصیٰ کےگھر پرصیہونی فوج کاچھاپہ کھلی دہشتگردی ہے، عطاءاللہ حنا

انہوں نے زور دے کر کہا کہ قابض ریاست کا منصوبہ القدس میں قبضے کی پالیسیوں اور طرز عمل کے سلسلے کے دائرہ کار میں آتا ہے، جس میں غیر قانونی اور ناجائز قبضوں کے اقدامات سے نمٹنے کے لیے مزید بیداری، حکمت اور ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ القدس ایک مقبوضہ شہر ہے اور قابض حکام القدس میں جو کچھ کر رہے ہیں وہ باطل اور غیر قانونی پالیسیاں ہیں اور اس کے ساتھ کسی بھی طرح سے نمٹنا جائز نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ القدس  بہت خطرات میں گھر چکا ہے۔

بیت المقدس کے بیٹے میدان میں اپنے شہر اور اپنے مقدسات کے دفاع کے لیے اگلے مورچوں پر کھڑے ہیں۔ قوم کے بہت سے لوگوں کے لیے بیداری کی ضرورت ہے تاکہ القدس کی آزادی کے لیے زیادہ قوت کے ساتھ تحریک چلائی جا سکے۔

Tags: آرچ بشپاسل عطاس کے خلاف انتہا پسند یہودی ارکان کنیسٹ سیخ پاسبسطیہیونانی آرتھوڈوکس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.