(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ایران کے بعد عراقی ہیکرز نے بھی قابض صیہونی ریاست پر سائیبر حملے شروع کردیئے ہیں جس کے باعث صیہونی ریاست کو غیر معمولی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق عراق سے تعلق رکھنےوالے سائبر گروپ "ہیکرز” نے تل ابیب کی صیہونی میونسپلٹی کی ویب سائٹ ہیک کر نے کے بعد اپنا پیغام نشر کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
ہیکرز کے ہاتھوں صہیونی انٹیلی جنس کارکر دگی کی قلعی کھل گئی
عبرانی سائٹ نے کہا کہ سائٹ کو زائرین کی تعداد میں غیر معمولی دباؤ کی وجہ سے معطل کیا گیا تھا جس کا مقصد سائٹ کے نظام کو درہم برہم کرنا تھا۔حال ہی میں پریس رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ قبض اسرائیل اور ایران کے درمیان "سائبر” جنگ خفیہ دائرے سے کھل کر ابھری ہے۔
واضح رہے کہ تل ابیب اور تہران نے ایک دوسرے کے خلاف مربوط سائبر حملے کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ جس کے بعد یہ خدشہ ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان جاری سائبر محاذ آرائی باقاعدہ فوجی تصادم میں بدل سکتی ہے۔