(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی وزیرخزانہ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں ایک نئی مشترکہ منڈی کے قیام کا یہ بڑا چیلنج مکمل ہو نے کی توقعات وابستہ ہیں، جس کے نتیجے میں خطے میں بڑے پیمانے پرمعاشی تبدیلیاں واقع ہو نگیں۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض صہیونی ریاست اسرائیل کی وزیر خزانہ ایوگڈور لیبرمین نےاپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کے صدر جوبائیڈن رواں ہفتےمشرق وسطیٰ کے متوقع دورے پر اسرائیل پہنچیں گے اور سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ میں ایک مشترکہ منڈی کے قیام کے حوالے سے تفصیلی بحث کی جائے گی۔
صہیونی وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن پہلے اسرائیل اور پھر جمعے کے روز سعودی عرب پہنچیں گے، اس دورے کے نتیجے میں خطے میں اہم سفارتی اور معاشرتی پیش رفت دیکھنے میں آئے گی اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ صدرجو بائیڈن کے اس دورے کے مقاصد میں ‘علاقائی بنیادوں پر اقتصادی اور سکیورٹی تعاون میں اضافہ‘ بھی شامل ہوگا۔
واضح رہے کہ اسرائیل میں ایک جریدے کی طرف سےمنعقدہ اقتصادی کانفرنس میں صہیونی وزیر خزانہ لیبرمین سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ امریکی صدر بائیڈن کے مشرق وسطیٰ کےاس دورے سے مشرق وسطیٰ میں ایک نئی مشترکہ منڈی کے قیام کا یہ بڑا چیلنج مکمل ہو نے کی توقعات وابستہ ہیں،جس کے نتیجے میں خطے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں واقع ہو نگیں۔