(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) تحریک حماس نے کہا ہے کہ ہم غزہ ،مغربی کنارے کے لوگوں اور 1948ء کے مقبوضہ عرب علاقوں کے رہائشیوں کیلئے دعا گو ہیں کہ اگلی عید آزادی لے کر آئے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی جانب سےتمام فلسطینی قوم اور اہل اسلام کو عیدالاضحٰی کے موقع پر مبارکباد دی گئی ہے۔
اس موقع پر حماس نے ان فلسطینیوں اور دنیا بھر مسلموں کو بطور خاص سلام پیش کیا ہے جنہوں نے امسال فریضہ حج کی بھی ادائیگی کی۔
تحریک حماس نے کہا ہے کہ ہم غزہ، مغربی کنارے کے لوگوں اور 1948ء کے مقبوضہ عرب علاقوں کے رہائشیوں کیلئے دعا گو ہیں کہ اگلی عید آزادی لے کر آئے، حقوق لے کرآئےاور صہیونی قید میں ہمارے بے گناہ فلسطینی مجاہدین، حریت پسندوں اور جیلوں میں بند قیدیوں کو آزادی ملے۔