(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسماعیل ھنیہ نے فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس، الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون سمیت اسپیکر اسمبلی صالح گوگیل کے ساتھ ساتھ اراکین پیپلز نیشنل اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے افریقی عرب ملک الجزائر کی آزادی کی ساٹھویں سالگرہ کی تقریبات میں صدارتی دعوت نامے پر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ شرکت کی جہاں انھوں نے فلسطین اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیے
حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کہ لبنانی صدر میشال عون سے ملاقات
حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور ان کے ہمراہ وفد کا جمعرات کو ریاست الجزائر کا ایک اہم دورہ اختتام پذیر ہوگیا۔
تقریب میں شرکت کے بعد وفد نے الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون سے ملاقات کی۔ اسماعیل ھنیہ نے الجزائر کی قومی اسمبلی کا دورہ کیا اسپیکر اسمبلی صالح گوگیل کے ساتھ ساتھ اراکین پیپلز نیشنل اسمبلی سے بھی ملاقات کی۔
حماس نے کہا ہے کہ جماعت کی قیادت نے الجزائر کے دورے کے دوران قیادت سے ملاقاتوں کے دوران فلسطینی کاز اور خطے سے متعلق سیاسی پیش رفت اور اس کے اثرات کا جائزہ لیا۔ اس کےعلاوہ دونوں فریقین نے فلسطین اور الجزائر کے درمیان تعان بڑھانے پر اتفاق کیا۔
واضح رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے اپنے سیاسی حریف اور حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ھنیہ سے پانچ سال سے زائد عرصے میں پہلی بار عوامی سطح پر ملاقات کی ہے۔