(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی ریاست کی جیلوں میں اس وقت متعدد بے گناہ فلسطینیوں کو حراست میں تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد ہے۔
فلسطینی قیدیوں کے امور سے متعلق قابض ریاست اسرائیل میں کمیشن برائے اسیران کے جاری کردہ بیان کے مطابق صہیونی زندانوں میں 600 سے زائد بے گناہ فلسطینیوں نے غیر قانونی اسرائیلی فوجی عدالتوں کابائیکاٹ 187 ویں دن بھی جاری رکھا ہوا ہے جو رواں سال 1جنوری 2022ء کے آغاز میں شروع کیا گیا تھا۔
صہیونی جیلوں میں انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت قید فلسطینی عرصہ دراز سے انسانیت سوز تشدد کا سامنا کررہے ہیں جس کےخلاف اسیران نے احتجاج کا یہ قدم اٹھایا ہے اوران کا کہنا ہے کہ جب تک صہیونی حکام کی جانب سے ہمارے مطالبات منظور کرتے ہوئے بے گناہ شہریوں کی رہائی میں عمل میں نہیں لائی جاتی ہم یہ بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔
صہیونی ریاست اسرائیل کی غیر قانونی جیلوں میں اس وقت انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت متعدد بے گناہ فلسطینی باشندوں کو حراست میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے ،اسرائیل کی ان جیلوں کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں بھی مقدمہ چلائے جانے کی سفارشات ہیں۔