(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قیدی کلب کے مطابق فلسطینی اسیر کمزوری کے باعث چلنے پھرنے اور بات کرنے سے بھی معذور ہیں اور ان کا وذن مسلسل کم ہو رہا ہے جس سے صحت کی مزید مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔
قابض ریاست اسرائیل میں فلسطینی قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی قیدی کلب کے بیان کے مطابق قابض ریاست اسرائیل کی غیر قانونی زندانوں میں قید27 سالہ فلسطینی نوجوان رائدریان نے 91 روز گزر جانے کے باوجود صحت کی بدترین صورت حالمیں بھی اپنی غیر قانونی انتظامی حراست کو مسترد کرتے ہوئے احتجاجی بھوک ہڑتال تاحال جاری رکھی ہوئی ہے جس کے باعث قیدی صہیونی جیل کے کلینک الرملہ جہاں فلسطینی اسیران کے لیے طبی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں شدید مشکلات کا شکار ہے۔
قیدی کلب نے بتایا ہے کہ صہیونی جیل کے کلینک میں فلسطینیوں کےلیے برائے نام طبی سہولیات اورصہیونی جیل انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث خدشہ ہے کہ رائد ریان کی حالت تیزی سے خرابی کی جانب گامزن ہے۔
یاد رہے کہ صہیونی فوج نے فلسطینی اسیر رائد ریان کو 3نومبر 2021ء میں ان کے گھر سے گرفتار کیاگیا تھاجس کے بعد 6 ماہ کی مدت کے لیے انتظامی حراست کی سزا سنائی گئی اور اس کی مدت ختم ہونے پر اس کی تجدید کر دی گئی جبکہ مزیدانہیں دو ماہ قید تنہائی میں بھی گزارے۔