(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ روس نے ماسکو میں یہودیوں کی اسرائیل ہجرت کے انتظام کی ذمہ دار ایجنسی کو فوری طور پر سرگرمیاں روکنے کا حکم دیا ہے، دوسری جانب انجنسی کا کہنا ہے کہ وہ ماسکو میں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
صیہونی ریاست اسرائیل کی ایک عبرانی زبان کی ویب سائٹ "واللا” نے اپنی رپور ٹ میں انکشاف کیا ہے کہ روسی انتظامیہ نے ماسکو میں یہودیوں کو اسرائیل منتقل کرنے کی ایک معروف تنظیم فوری طورپر اپنی سرگرمیاں ختم کرنے کا حکم دیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی حکام کا یوکرینی یہودیوں کی شہریت کیلیے آسان شرائط کا فیصلہ
دوسری جانب یہودی ایجنسی نے اس روس کی جانب سے کسی بھی ایسے حکم نامے کی تصدیق نہیں کی۔ اس سلسلے میں روسی حکومت کے ساتھ رابطے اور بات چیت کے چینل کے وجود کی طرف اشارہ کیا۔
واضح رہے کہ کریملن کا یہودی ایجنسی کی سرگرمیوں کو بند کرنے کا فیصلہ، جو روس اور سوویت یونین میں کمیونسٹ دور کے اواخر سے کام کر رہی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ڈرامائی طور پر بگاڑ پیدا کرے گا اور روس چھوڑنے کے لیے یہودیوں کی کوششوں کو پیچیدہ بنا سکتا ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں میں سابق سوویت یونین سے دس لاکھ سے زیادہ لوگ اسرائیل منتقل ہو چکے ہیں۔