(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی شہری علی حرب کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد اسرائیلی پولیس نے کئی روز تک قاتل کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا جبکہ ایک گیگ آرڈر کا حوالہ دیتے ہوئے "تفتیش کی کوئی تفصیلات” شائع ہونے سے بھی روک دیاگیا تھا۔
صہیونی ریاست کے عبرانی زبان کے چینل سیون نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عسقلان میں صیہونی عدالت نے 21 جون کو شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے سلفیت کے گاؤں "اسکاکا”میں صہیونی آبادکاروں کے ہاتھوں شہید ہونے والے 27 سالہ فلسطینی علی حرب کے قاتل کو مشروط رہائی کا حکم جاری کیا۔رہائی کے ساتھ ایک ہفتے کی نظر بندی شامل کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
چاقو اور خنجر رکھنے کے الزام میں غرب اردن سے تین فلسطینی گرفتار
واضح رہے کہ فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ 27 سالہ انجینئر علی حسن حرب کو منگل کی سہ پہر ان کے آبائی شہر اسکاکا کے مضافات میں صیہونی آبادکاروں کی جانب سے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی زرعی زمینوں پر کام کررہے تھے اس دوران ایک آباد کار نے ان کے دل میں چھرا گھونپا۔