(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی ریاستی دہشتگردی جاری، سرچ آپریشن کے نام پر چھاپے کے دوران فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار کے دوران متعدد شہریوں کو اغواء کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کےمطابق قابض صہیونی فوج نے گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی کنارے میں جنین میں پناہ گزینوں کے کیمپ سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے نام فلسطینیوں کے گھروںمیں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے لوٹ مار کی اور رہائیشوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے متعدد شہریوں کو اغوا ءکرلیا، اغوا کیے گئے لوگوں میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئیر رہنما عطا الجبالی بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج کا بدترین کریک ڈاؤن، درجنوں شہری اغوا
دوسری جانب قابض صہوینی فوج نے طوباس کے علاقے یاباد میں بھی ایسی ہی ایک کارروائی کی ۔ تاہم وہاں سے کسی کو اٹھا لے جانے کی ابھی تصدیق نہیں ہو ئی ہے۔