(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی بحریہ اور ان کی گن بوٹس تقریباً ہر روز غزہ کے ماہی گیروں کا تعاقب کرتی اور بلا جواز انہیں سمندری حدود کی خلاف ورزیوں پرڈرا دھمکاکر مچھلیوں کے شکار سے ذریعہ معاش کمانے میں مشکلات کھڑی کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قابض ریاست اسرائیل کی اسلحے سے لیس نیوی نے علی الصبح غزہ کی پٹی میں معاش کی تلاش میں سمندر کا رخ کر نے والے فلسطینی ماہی گیروں پر اس وقت حملہ کر دیا جب وہ اسرائیل کی مقرر کردہ سمندری حدود میں رہتے ہوئے اپنی کشتیاں مچھلیوں کے شکار کے لیے آگے بڑھارہے تھے۔
عینی شاہدین نے تصدیق کی ہے کہ صہیونی بحریہ نے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر بھاری اسلحے کے ساتھ حملہ کیاجس کے باعث ماہی گیروں کو فوراً ساحل کی طرف لوٹنا پڑا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہےالبتہ غزہ کے مفلس ماہی گیروں کی پرانی کشتیاں اس حملے کے نتیجے میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئیں ہیں۔
واضح رہے کہ قابض اسرائیلی بحریہ اور ان کی گن بوٹس تقریباًہر روز غزہ کے ماہی گیروں کا تعاقب کرتی اور بلا جواز انہیں سمندری حدود کی خلاف ورزیوں پرڈرا دھمکاکر مچھلیوں کے شکار سے ذریعہ معاش کمانے میں مشکلات کھڑی کر تی رہتی ہے۔