(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ذرائع نے بتایا ہے کہ مغربی کنارے میں آبادکاروں پر جوابی حملے میں زخمی ہونے والی 4 خواتین فلسطینیوں کے پتھراؤ کی زد میں آئیں ساتھ ہی آباد کاروں کی متعدد گاڑیاں بھی پتھراؤ سے تباہ ہو ئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق قابض ریاست اسرائیل میں فلسطینی زمینوں پر قبضہ کرنے والے صہیونی آبادکاروں اور فلسطینی باشندوں کے درمیان گذشتہ گھنٹوں کے دوران کشیدگی میں مزید اضافے کے باعث فلسطینی مظاہرین کی جانب سے کی گئی سنگ باری سے زخمی ہونے والی چار صہیونی آبادکار خواتین کو ہنگامی بنیاد پر اسرائیلی ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
زخمی ہونے والی خواتین کا تعلق فلسطینی علاقے سے متصل ایک یہودی بستی سے ہے جہاں سے فلسطینی شہریوں کے گھرون پر مستقل صہیونی شر پسند پتھراؤ اور دیگر تخریبی حرکات کر رہے ہیں جبکہ اسرائیلی قابض فوج اور آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں فلسطینی شہریوں پر اپنے حملےتیز کر دیے ہیں، طولکرم میں صہیونی آباد کاروں نے ایک 70 سالہ معمرفلسطینی کسان مصطفیٰ فقہا کو اس وقت شدید مارا پیٹا جب وہ کفراللبد کے قصبے میں اپنی زمین پر کام کررہے تھے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مغربی کنارے میں آبادکاروں پر جوابی حملے میں زخمی ہونے والی 4 خواتین فلسطینیوں کے پتھراؤ کی زد میں آئیں ساتھ ہی آباد کاروں کی متعدد گاڑیاں بھی پتھراؤ سے تباہ ہو ئی ہیں۔
الخلیل میں قابض فوج نے بیت امر قصبے کے داخلی راستے بند کر دیے اور فوجیوں نے قصبے کے مرکزی دروازے کے قریب کچھ مکانات کی چھتوں پر چڑھ کر صقر منعم ابو عیاش کے جنازے کو روک کر سڑک سےاترنے پر مجبور کر دیا ، اریحا میں بھی قابض فوج نے ایک 25 سالہ نوجوان عید نایف کعابنہ کو حمرا فوجی چوکی پر گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا ہے۔