(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فادیہ برغوتی نے کہا کہ فلسطین کے باشندوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ اعتماد کے لائق اور الاقصیٰ کے محافظ ہیں ان کے جوانوں نے اعلان کیا ہے کہ ان کا اولین مقصد قبلہ اول کا دفاع ہےاور اس مقصد کیلیے اگر ان کی صفوں میں اتحاد ہوتو صہیونی دشمن کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔
مقامی نشریاتی ادارے کے مطابق مقبوضہ فلسطینی رہنماؤں کی جانب سے قبلہ اول جو مسلمانوں کا تیسرا اور مقدس ترین مقام ہے کی حفاظت اور اسے شرپسند صہیونی آباد کاروں کے دھاوؤں کے منصوبوں سے بچانے کیلیے فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں شروع ہونے والےحج کے ایام میں مسجد اقصیٰ میں متحرک ہونے اور مقدس مقام میں اعتکاف کریں۔
یہ بھی پڑھیے
قبلہ اول پر تاحال صہیونی شرپسندوں کے دھاوے جاری
فلسطینی پارلیمانی بلاک’القدس موعدنا‘ کی امیدوار اسمبلی فادیہ برغوتی نے فلسطینی مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ قبلہ اول میں جمعہ کے اجتماع میں زیادہ سے زیادہ حاضری کو یقینی بنائیں اور صہیونی دشمن کی مسجد اقصیٰ کو منہدم کرنے کی مذموم سازشوں کو ناکام بنائیں ۔
فادیہ برغوثی نے ذوالحج کے ابتدائی 10ایام میں مسجد اقصیٰ کے صحن میں اعتکاف کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حج کے بابرکت ایام میں ارض فلسطین میں متحرک ہونے کا وقت ہے، ان کا کہنا ہے کہ فلسطین کے باشندوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ اعتماد کے لائق اور الاقصیٰ کے محافظ ہیں ان کے جوانوں نے اعلان کیا ہے کہ ان کا اولین مقصد قبلہ اول کا دفاع ہےاور اس مقصد کیلیے اگر ان کی صفوں میں اتحاد ہوتو صہیونی دشمن کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔