(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)بھارتی پولیس نے نہتے کشمیری نوجوانوں پر مجاہدین تنظیموں سے تعلق کا بے بنیاد الزام عائد کیا اور انہیں وحشیانہ تشدد کرتے ہوئےگرفتار کر کے لے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فو ج کی جاری ریاستی دہشتگردی کی ایک اور کارروائی کے بعد بھارتی پولیس نے گذشتہ روز سوپور اور سری نگر کے علاقوں سے پانچ کشمیری نوجوانوں کووحشیانہ تشدد کرتے ہوئے بغیر کسی جرم کے گرفتار کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس اہلکاروں نے تین نوجوانوں جن کے نام راشد مشتاق گنائی، عامر شفقت میر اور طاہر نثار شیخ بتائے جاتے ہیں کو ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور جبکہ دو نوجوانوں نوید شفیع وانی اور فیضان رشید تیلی کو سرینگر سے گرفتارکیا۔
یہ بھی پڑھیے
پانچ ماہ کے دوران بھارتی بربریت کے ہاتھوں 100 کشمیری شہید
بھارتی پولیس نےنہتے شہریوں پر پولیس پر حملہ کرنے اور بعد ازاں اس غیر قانونی حراست کو جواز فراہم کرنے کے لیے انہیں کشمیری مجاہدین تنظیموں کے کارکن قرار دے کر حوالات میں بند کر دیا ہے جس کے خلاف کشمیری علاقوں مین احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں اور عوام سڑکوں پر نکل کر نوجوانوں کی بلا جواز گرفتاری کے خاتمے کا مطالبہ کر رہی ہے۔