(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقامی آبادی اور فلسطینی کارکنان کےکئی گھنٹوں کے بھرپور احتجاج کے نتیجے میں اسرائیلی دہشت گرد پولیس نے فلسطینی جوڑے کو رہا کر نے کی منظوری دے دی جس کے بعد نوجوان اوران کی اہلیہ کو بچوں سے ملوایا گیا۔
ذرائع کے مطا بق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی پولیس فورس نےبیت المقدس کے قصبے صوربہار کے رہائشی ایک فلسطینی جوڑے پر اس وقت حملہ کردیا جب وہ اپنے دو شیر خوار بچوں کے ساتھ گاڑی میں جارہے تھے۔
اسرائیلی پولیس نے فلسطینی نوجوان انس عفانہ اور ان کی اہلیہ کو شہر میں داخلے کا اجازت نامہ نہ ہو نے کا بے بنیاد الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے بچوں کو گاری میں بے یار و مددگار چھوڑ کر ماں باپ کو صہیونی تفتیشی مرکز منتقل کر دیاجس کے بعد دونوں شیر خوار بچے اپنی گاڑی میں تنہا رہ گئے جنہیں فلسطینی شہریوں نے تحفظ فراہم کیا۔
صہیونی پولیس کے اس غیرانسانی رویے پر جائے وقوعہ پر پہنچنے والے شہریوں کی جانب سے قابض فورسز کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور بچوں کے والدین کی رہائی کیلیے دھرنا دیا۔
واضح رہے کہ مقامی آبادی اور فلسطینی کارکنان کےکئی گھنٹوں کے بھرپوراحتجاج کے نتیجے میں اسرائیلی دہشت گرد پولیس نے فلسطینی جوڑے کو رہا کر نے کی منظوری دے دیجس کے بعد نوجوان اور ان کی اہلیہ کو بچوں سے ملوایا گیا۔