(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کے حوالے سے نابلس بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوج اور مزاحمت کاروں کے تصادم میں پُرتشدد جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں دشمن کو براہ راست جانی نقصان پہنچا ہے۔
قابض صہیونی فوج نے اعتراف کیا کہ اس کی افواج گذشتہ روزنابلس کے مشرق میں واقع مزار یوسؑف کے علاقے میں آباد کار گروپوں کے حملے کو محفوظ بنانے کے دوران انٹیلی جنس اور فیلڈ رہنمائی میں بری طرح ناکام رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں مقام یوسف نابلس میں فلسطینیوں اورصہیونی فوج کے مابین حالیہ جھڑپوں میں صہیونی آبادکاروں نے بھی بھر پور حصہ لیا جس کے نتیجے میں مزاریوسف علیہ السلام پر دھاوا بولنے والے صہیونی شرپسندوں کے گروہ پر علاقے کے کمانڈر اور مزاحمت کاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو آباد کاروں کو شدید زخمی اور متعدد کو مزار سے بے دخل کر دیا۔
قابض فوج کی جانب سے شہریوں کی گرفتایاں ہوئیں اور زخمی ہونے والے صہیونی آبادکاروں سے متعلق تحقیقات شروع کر دی گئیں تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق مزاحمتی گروپوں نے مزار کے قریب پہنچ کر آباد کاروں اور قابض فوجیوں پر براہ راست فائرنگ کی لیکن ابتدائی اسرائیلی تحقیقات نےہی اس بات کی تصدیق کردی کہ قابض فوجی شوٹنگ کے مقامات کا پتہ لگانے میں ناکام رہے ہیں جبکہ انٹیلی جنس سروسز دھاوے سے پہلے میدان کے بارے میں مناسب معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہی۔
صہیونی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کے حوالے سے نابلس بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوج اور مزاحمت کاروں کے تصادم میں پُرتشدد جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں دشمن کو براہ راست جانی نقصان پہنچا ہے۔