(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج نے 3رائد ریان کو نومبر 2021ء میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھاجس کے بعد 6 ماہ کی مدت کے لیے انتظامی حراست کی سزا سنائی گئی اور اس کی مدت ختم ہونے پر اس کی تجدید کر دی گئی۔ مزید یہ کہ انہوں نے دو ماہ قید تنہائی میں گزارے۔
ذرائع کے مطابق قابض ریاست اسرائیل کی غیر قانونی جیل میں قید فلسطینی نوجوان رائدریان نے اپنی غیر قانونی انتظامی حراست کو مسترد کرتے ہوئے احتجاجی بھوک ہڑتالجاری رکھی ہوئی ہے جوآج 85 ویں روزمیں داخل ہو چکی ہے۔
فلسطینی قیدیوں کی کمیشن نے صہیونی جیل میں بدترین صورت حال سے دوچار اسیرریان کے الرملہ صہیونی جیل کےکلینک میں داکل ہو نے کی اطلاع دی ہے تاہم جیل کے کلینک میں فلسطینیون کےلیے برائے نام طبی سہولیات کے پیش نظر کمیشن کو خدشہ ہے کہ رائد کی حالت مزید خرابی کا جانب گامزن ہے اوروہ کمزوری کے باعث چلنے پھرنے اور بات کرنے سے بھی معذور ہیں جبکہ ان کا وذن مسلسل کم ہو رہا ہے جس سے صحت کی پیچیدگیاں بڑھتی جارہی ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے 3رائد ریان کو نومبر 2021ء میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھاجس کے بعد 6 ماہ کی مدت کے لیے انتظامی حراست کی سزا سنائی گئی اور اس کی مدت ختم ہونے پر اس کی تجدید کر دی گئی جس کے بعد انہوں نے دو ماہ قید تنہائی میں گزارے۔