(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کی مصر سے کی گئی درخواست کا فوری جواب نہیں ملاہے تاہم "القسام بریگیڈ” نے صہیونی قیدی کی طبیعت خراب ہو نے کی تصدیقی خبر سے متعلق شواہد عنقریب نشر کرنے کا اعلان کردیاہے۔
عالمی ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قابض ریاست اسرائیل نے تحریک حماس کے عسکری ونگ "القسام بریگیڈز” کی طرف سے اپنے ایک قیدی کی صحت کی خرابی سے متعلق نشر کی گئی معلومات کی تصدیق کے لیے مصر کا سہارا لیا ہے اور اسے ثالثی کیلیے حماس سے بات چیت پر آمادہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیل نے مصر سے اپنے قیدیوں کے بارے میں وضاحت کی درخواست کی، لیکن اسے فوری جواب نہیں ملا ہےالبتہ "القسام” کے ترجمان کی جانب سے صہیونی قیدی کی طبیعت خراب ہو نے کی تصدیقی خبر سے متعلق شواہد عنقریب نشر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حکام حماس کے زیر حراست اپنے قیدیوں کے حوالے سے ان خبروں کو حماس کی جانب سے نفسیاتی جنگ کا حصہ قرار دے رہے ہیں اور "القسام” کی طرف سے فریقوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کا نام دے رہے ہیں تاہم انہیں اپنے اس خیال کا مکمل یقین نہیں ہے۔