(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی نوجوان نے گریجویشن تقریب کے دوران فلسطین کاپرچم بلند کرتے ہوئے گریجویشن لباس پر فلسطینی ثقافتی مفلر کیفیہ پہن کر اپنے وطن کوکبھی نہ بھولنے کا عہد کیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز کینیڈا کی کارلٹن یونیورسٹی میں گریجویشن کی تقریب کے دوران فلسطینی طالب علم کریم بسام الوزیر نے اپنی کامیابی کے موقع پر اپنے ملک فلسطین کا پرچم بلند کیا۔
کریم بسام الوزیرنے کاروباری قانون کی ڈگری لیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور اپنے ہم وطنوں کو یاد کیا جو اس وقت قابض صہیونی ریاست کے ظلم کا نشانہ بنے ہوئے ہیں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ الوزیر نے گریجویشن تقریب کے دوران فلسطین کا جھنڈا بلند کرتے ہوئے اپنے گریجویشن لباس کے ساتھ فلسطینی ثقافتی مفلر کیفیہ پہن کر اپنے وطن کوکبھی نہ بھولنے کا عہد کیا۔
Palestinian student Kareem Alwazir raises the Palestinian flag during his graduation ceremony at Carleton University in Canada. pic.twitter.com/d0ffcW7lHG
— Quds News Network (@QudsNen) June 28, 2022