(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) 15 سالوں سے منتظر فلسطینی خاندان کی دعائیں رنگ لائیں اور قیدی کی منگیتر کا انتظار ختم ہوا، فلسطینی نوجوان صہیونی زندانوں میں وحشیانہ تشدد جھیلنے کے بعد بالآخرزندہ سلامت رہائی پا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی فوج کی بلا جواز چھاپہ مار کارروائیوں کے نتیجے میں 15 سال قبل گرفتار ہونے والے جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے رہائشی فلسطینی شہری محمد رمزی ابو ردا کو قابض اسرائیلی جیل سے رہا کردیا گیا جس کے بعد اسیر نے اپنے اہل خانہ سے ملاقات کی، اس موقع پر15 سال تک رمزی ردا کے انتظار میں شادی نہ کرنے والی ان کی منگیتر نے بھی جیل کے دروازے پر ان کے استقبال کیا تو ان کے خاندان نے بھرپورخوشی کااظہار کیا۔
صہیونی زندانوں میں قید متعدد فلسطینی شہریوں کی طرح رمزی ابو ردا کا خاندان بھی ان سے دوبارہ ملاقات کی امید و نا امیدی کی کیفیت میں گذشتہ 15 سالوں سے منتظر تھا جبکہ ان کی منگیتر بھی ان کی واپسی کی دعاؤں میں مصروف تھیں جو گذشتہ روز شرف قبولیت پا گئیں اور ایک اور فلسطینی نوجوان صہیونی زندانوں میں وحشیانہ تشدد جھیلنے کے بعد بالآخر زندہ سلامت رہائی پا گیا۔