(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) پوری دنیا کی انسانیت آج فلسطین اور کشمیر میں ہونے والی جارحیت کے خلاف آواز اٹھارہی ہے تاہم عالمی ادارے اور امت مسلم کی خاموشی ایک سوالہ نشان ہے جو اپنے اپنے ملکوں کے مفادات کے آگے ظلم کا ساتھ دے کر ظالم کے ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں امن و امان کی صورت حال تاحال بہتر نہ بنائی جاسکی اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی نے مزید 2 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی زندگیاں چھین لیں ۔
بھارتی فورسز نے ضلع کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں گذشتہ روز کشمیری گھرانوں کی خواتین سے بدتمیزی کرتے ہوئے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیاجبکہ بچوں اور بزرگوں کو بھی وحشی انہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں شدید خوف و ہراس کے عالم میں علاقہ مکین گھروں میں محصور ہو گئے اور قابض بھرتی دہشت گرد کشمیر کی گلیوں میں آزادانہ گھومتے پھرتے رہے۔
اس نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگئے جس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں پر بھی قابض فوج نے لاٹھیوں اور بندوق کے بٹوں سے تشدد کیا اوت کئی افراد کو لہولہان کر دیا۔
واضح رہے کہ پوری دنیا کی انسانیت آج فلسطین اور کشمیر میں ہونے والی جارحیت کے خلاف آواز اٹھارہی ہے تاہم عالمی ادارے اور امت مسلمہ کی خاموشی ایک سوالہ نشان ہے جو اپنے اپنے ملکوں کے مفادات کے آگے ظلم کا ساتھ دے کر ظالم کے ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں۔