(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی کمپنی کی متعارف کردہ اس ڈیوائس سسٹم میں اے آئی پر مبنی لائیو ٹریکنگ سسٹم موجود ہے جو ایک سی تھرو دی وال ٹیکنالوجی کے ساتھ مل کر کام کرتا ہےاس طرح صارف کے لیے ‘دیوار کے پار’ ساکت اشیا یا انسانوں کو دیکھنا ممکن ہوجاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے انٹیلی جنس ادارے کے ماہرین کی جانب سے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک ایسی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سےڈیوائس تیار کرلی ہے جس کے ذریعے اب دیوار کے اس پار دیکھنا ممکن ہو گا۔
صہیونی ذرائع کے مطابق یہ ٹیکنالوجی زاویر 1000 نامی ٹیکنالوجی امیجنگ سلوشنز اسرائیلی کمپنی کامیرو ٹیک نے تیار کی ہے جو فوجی مقاصد کے لیے تیار کی گئی ہےاس کے ذریعے سکیورٹی اہلکار کسی دیوار کے پار زندہ اجسام اور دیگر اشیا ءکو دیکھ سکتیں گے۔
کمپنی کی متعارف کردہ اس ڈیوائس سسٹم میں اے آئی پر مبنی لائیو ٹریکنگ سسٹم موجود ہے جو ایک سی تھرو دی وال ٹیکنالوجی کے ساتھ مل کر کام کرتا ہےاس طرح صارف کے لیے ‘دیوار کے پار’ ساکت اشیا یا انسانوں کو دیکھنا ممکن ہوجاتا ہے۔
مزید معلومات کے مطاقب ڈیوائس کو ایک فرد استعمال کرتا ہے اورایک بٹن کے ذریعے وہ 10.1 انچ کے ڈسپلے پر سب تفصیلات دیکھ سکتا ہےفی الحال یہ ٹیکنالوجی ابھی صرف صہیونی فوج کو دستیاب ہوگی البتہ آنے والے دنوں میں اسے دنیا کے دیگرصارفین کیلیے بھی حصول کے قابل بنانے کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔