(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رپورٹ کے مطابق اسرائیلی عسکری ذرائع نے انہیں خطرناک پیشرفت قرار دیا ہے جس کے ذریعے حزب اللہ اپنی سرگرمیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے، اور انہیں ایک ‘ماحولیاتی’ تنظیم کی سرگرمیوں کے طور پر بیان کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی ریاست اسرائیل نے لبنان کی تحریک حزب اللہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے لبنان- اسرائیل سرحد کے ساتھ تقریباً 15 نئی مانیٹرنگ چوکیاں قائم کی ہیں جہاں حزب اللہ کے کارکنان اپنا کام کررہے ہیں اور انہیں دیگر رہائشی سہولیات بھی مہیا کی گئی ہیں۔
اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی عسکری ذرائع نے انہیں خطرناک پیشرفت قرار دیا ہے جس کے ذریعے حزب اللہ اپنی سرگرمیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے، اور انہیں ایک ‘ماحولیاتی’ تنظیم کی سرگرمیوں کے طور پر بیان کرتی ہے۔
واضح رہے کہ قابض اسرائیل بارہا ایرانی اتحادی حزب اللہ تنظیم پر ماحولیاتی تنظیم گرین ودآؤٹ بارڈرز کی آڑ میں اپنی سرحدوں پر آبزرویشن پوائنٹس بنانے کا الزام لگاتا رہا ہےجبکہ 2018ء میں اسرائیلی فوج نے سرحد کے قریب حزب اللہ کی ایک سائٹ کی نشاندہی کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ حزب اللہ نے یہاں سے انٹیلی جنس اور جاسوسی کی کوششیں کی تھیں۔