(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس نےتمام فلسطینی شہداء کے ساتھ 2006ء کے آپریشن کی پلاننگ کر نے والے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے جرات مندی کے ساتھ اپنی جانیں فلسطین کی آزادی کے لیے قربان کیں۔
مقبوضہ فلسطین میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی جانب سے گیلاد شالیت کی گرفتاری کی یاد مناتے ہوئے تقریب کے انعقاد پر بیان میں قابض ریاست اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ حماس آج بھی اتنی طاقت اور صلاحیت رکھتی ہے کہ ایک بار پھر قابض اسرائیلی اتھارٹی کو اس طرح کے معاہدے پر مجبور کر سکے۔
حماس نے غزہ میں اسرائیلی قابض اتھارٹی کے ساتھ اس کامیاب معاہدے کوکر نے پر 2011ء میں مجبور کیا تھا جس میں حماس کے ہاتھ آئے 2006 ء میں صہیونی فوجی گیلاد شالیت کے بدلےپانچ سال بعد 1027فلسطینیوں کو رہائی ملی تھی۔
تقریب میں حماس نے فلسطینی شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے جرات مندی کے ساتھ اپنی جانیں فلسطین کی آزادی کے لیے قربان کر دیں اور جنہوں نے 2006ء کے آپریشن کی پلاننگ کی تھی اورصہیونی مظالم سے فلسطینی عوام کے حوصلوں کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔
تقریب میں تحریک حماس نے اسرائیل کو خبر دار کیا کہ صہیونی جیلوں میں بند فلسطینیوں کے ساتھ مظالم سے باز رہےورنہ حماس ایک بار پھر اسرائیل کو ناکوں چنے چبوانے پر مجبور کر دیگا۔