(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نوجوان فلسطینی سارہ الخطیب نے مملکت ڈنمارک میں سات ہزار 203 ووٹ حاصل کر کے 211 دیگر رضاکاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے "رضا کارانہ کاموں میں پررواں سال کی بہترین شخصیت ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
ایک فلسطینی نیوز ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں نسل پرستی تیزی سے بڑھ رہی ہے خاص طورپر مسلمانوں کے خلاف نسل پرستی دیکھی جارہی ہے جس کے اثرات کو زائل کرنے کیلئے انھوں نے رضاکارانہ کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ڈنمارک جیسے ملک میں "نسل پرستی سے لڑنے کے لیے تنظیم (Mellemfolkeligt Samvirke) کے ساتھ بہت سی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔”
یہ بھی پڑھیے
فلسطینی خاتون صحافی کے قتل کی تحقیقات مکمل نہ ہو سکیں، اسرائیل
ان کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا کہ میں جو کام کر رہی ہوں وہ اسے مختلف وابستگیوں، سیاسی بیانیوں، ظاہری شکلوں، نسلوں اور عقائد سے قطع نظر دنیا کی خدمت جاری رکھنے کی ہمت اور عزم دیتا ہے۔
گذشتہ شب مقابلے کی آرگنائزنگ کمیٹی نے مقابلے میں ہونے والی ووٹنگ کے نتائج کا اعلان کیا جس میں 34 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا اور (211) رضاکار امیدواروں کو ووٹ دیا۔ ڈنمارک میں فلسطینی کمیونٹی قدیم ترین ہے اور وہاں پربڑی تعداد میں فلسطینی آباد ہیں۔