(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے جنوب مشرقی افغانستان میں آنے والے "دردناک زلزلے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
حماس کی جانب سے ایک مختصر بیان میں امارت اسلامیہ افغانستان، قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ سے دعا کی کہ وہ ان کے ملک کی حفاظت کرے اور متاثرین کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت عطا کرے۔
یہ بھی پڑھیے
یوم نکبہ: افغانستان میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، بیت المقدس کے ماڈل کی شاندار تقریب رونمائی
اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ افغانستان میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 950 ہو گئی ہے اور 600 سے زائد زخمی ہیں۔ افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9 تھی اور امریکی چینل "سی این این” نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز پاکستان کے ساتھ افغانستان کی سرحد کے قریب واقع شہر "خوست” سے 46 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔