(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی اسیران نے مطالبہ کیا ہے کہ صہیونی زندانوں میں انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت قید متعدد بے گناہ فلسطینیوں کو رہا کیا جائےورنہ یہ بائیکاٹ اسیران کے مطالبے کی منظوری تک ہر صورت جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی قیدیوں کے حوالے سے کام کر نے والی کمیٹی قیدی کلب کے جاری بیان کے مطابق صہیونی جیلوں میں قید 600 فلسطینیوں نے اسرائیل کی فوجی عدالتوں کابائیکاٹ کرتے ہوئے گذشتہ ماہ 1جنوری 2022 میں ایک احتجاجی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق اسیران کا مطالبہ تھا کہ صہیونی زندانوں میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت قید بے گناہ فلسطینیوں کو رہا کیا جائےورنہ اسیران کا یہ بائیکاٹ جو اب 170 روز میں داخل ہو چکا ہے اپنے مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔
قیدی کلب کےمطابق فلسطینی اسیران کے انتظامی قید کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتاری کے خلاف احتجاج کی پیروی کرتے ہوئےصہیونی جیلوں میں قید بیمارفلسطینیوں نےبھی بائیکاٹ شروع کر دیا ہےاور اسرائیلی جیلوں کے کلینک سے برائے نام مہیا ہونے والی ادویات اور طبی معائنے سے مکمل طور پر انکار کر دیا ہےجس کے باعث بیمار فلسطینی قیدی کئی روز سے دوا کے بغیر گزاررہے ہیں اور ان میں کئی قیدی شوگر، بلڈ پریشر اور دل کے امراض کا شکار ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ جیلوں سے بے گناہ فلسطینیوں کو آزادی دی جائے۔