(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کمیٹی برائےاسیران کے مطابق اسرائیلی فوج کی اس وحشیانہ کارروائی کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی مزدور زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتالوں میں منتقل کیا ہے البتہ گرفتار فلسطینیوں کوصہیونی تفتیشی مرکز سے رہائی نہیں دلائی جاسکی ہے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قابض اسرائیلی ریاست میں مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقلیہ میں دیوار فاصل کے قریب بلاجواز فائرنگ کر کے ایک 35 سالہ فلسطینی مزدور نبیل غنیم جو روزگار کی تلاش میں نابلس سےجلجولیا گیٹ پہنچے تھے کو شدید زخمی کردیابعدازاں ہسپتال منتقلی کے دوران زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔
دوسری جانب صہیونی مسلح اہلکاروں نے جنین کے جنوب مغربی قصبے برطعہ میں کئی فلسطینی مزدوروں پر اس وقت حملہ کردیا جب وہ اپنے ذریعہ معاش کے کاموں میں مصروف تھے، قابض فوج نے فلسطینیوں کواپنی بندوقوں کے بٹوں سے وحشیانہ تشدد کانشانہ بنایااوربری طرح زخمی کر دیا جبکہ 13 مزدوروں کو فوجی گاڑیوں میں ڈال کر تفتیشی مراکز منتقل کردیا۔
فلسطینی قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی برائےاسیران کے مطابق اسرائیلی فوج کی اس وحشیانہ کارروائی کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی مزدور زخمی ہو گئے جنہیں کمیٹی کے ارکان اور فلسطینیوں نے ہسپتالوں میں منتقل کیا ہے البتہ کمیٹی کی جانب سے گرفتار فلسطینیوں کی رہائی کےلیے کی گئی کوششوں کا قابض جیل انتظامیہ کی جانب سےابھی تک کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے جس کے باعث مزدوروں کو تفتیشی مرکز سے رہائی نہیں دلائی جاسکی ہے۔