(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاست کے ریاستی دہشتگردی اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر فلسطین کے الخدر فٹبال کلب کی جانب سے ارجنٹائن کو ایک خط لکھا گیا جس ردعمل میں اسرائیل کے ساتھ ہونے والے فٹبال میچ کو منسوخ کردیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قابض صہیونی ریاست اور ارجنٹائن کے درمیان 6 جون کو حیفا کے سامی اوفر اسٹیڈیم میں ایک دوستانہ میچ شیڈول کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
سعودی فٹبال ٹیم کا "فلسطین” کا تاریخی دورہ آج میچ کھیلے گی
میچ کے اعلان کے بعد فلسطین کے الخدر فٹبال کلب کی جانب سے ارجنٹائن کو ایک خط لکھا گیا جس میں بتایا گیا کہ صہیونی ریاست مقبوضہ فلسطین میں ریاستی دہشتگردی کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے ، خط میں زکر کیا گیا کہ صہیونی فوج نے گذشتہ اپریل میں فلسطین کے قومی فٹبال کے کھلاڑی محمد غنم کو شہید کیا ، اس ماہ کے شروع میں ایک اسرائیلی اسنائپر کے ہاتھوں الجزیرہ کی صحافی شیرین ابو اکلیح کو شہیدکیا گیا، خط میں اس ساتھ ساتھ ان کی مقبوضہ سرزمین میں ہلاک ہونے والے دیگر تمام فلسطینی شہداء کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ بین الاقوامی بائیکاٹ، ڈیویسٹمنٹ اور سینکشنز (BDS) تحریک اور ارجنٹینا کی فلسطین سولیڈیریٹی کمیٹی کے ساتھ ساتھ جنوبی امریکی ملک میں انسانی حقوق اور یکجہتی کی تنظیموں نے بھی کیا تھا۔ جس کے بعد شدید مقامی اور بین الاقوامی دباؤ کے پیش نظر، ارجنٹائن کی قومی فٹ بال ٹیم نے اسرائیل کے ساتھ اپنا شیڈول اپنا میچ منسوخ کر دیا ہے۔