• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

میرا بس چلے تو تمام عربوں کو اسرائیل سے نکال دوں، اسرائیلی وزیر

اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ عرب کہتے ہیں کہ وہ ہمیشہ یہاں (فلسطین میں ) رہتے تھے اور ہم نے آکر انہیں نکال دیا، یہ سب بکواس ہے

جمعہ 17-06-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
میرا بس چلے تو تمام عربوں کو اسرائیل سے نکال دوں، اسرائیلی وزیر
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل کی شدت پسند جماعت یامینا پارٹی کے  رکن اور نائب وزیربرائے مذہبی امور متان کہانا نے گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں واقع  غیر قانونی صہیونی بستی میں  ایک اسکول میں تقریب سے خطاب کرتےہوئے اشتعال انگیز  بیان دیا۔

انھوں نے کہا کہ میرا بس چلے تو میں تمام عربوں ایک ٹرین میں سوار کروں اور سوئٹزرلینڈ بھجوادوں ، انھوں نے کہا کہ کاش کوئی ایسا بٹن ہوتا جس سے میں ایسا کرسکتا تو میں ضرور ایسا کرتا۔

סגן השר כהנא בתיעוד: אם הייתי יכול ללחוץ על כפתור ולהעלים את הערבים ברכבות אקספרס לשוויץ, הייתי לוחץ – כנראה נועדנו להתקיים כאן באיזושהי צורה@shemeshmicha #הבוקרהזה pic.twitter.com/6qGUtMKrzH

— כאן חדשות (@kann_news) June 14, 2022

یہ بھی پڑھیے

انتھونی بلینکن کی عرب وزرائے خارجہ سے اسرائیل میں ملاقات

کہانا نے دوریاستی حل کی بھی مخالفت کرتےہوئےکہا کہ بدقسمتی سے بظاہر، ہمارا مقدر اس سرزمین پر کسی نہ کسی شکل میں یہاں [ایک ساتھ] موجود ہونا تھاتاہم اگر میرا بس چلے تو میں تمام عربوں کو اسرائیل سے باہر نکال دوں۔

کاہنا  نے دو ریاستی حل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ   یہ خیال  کیا جاتا ہے کہ اس سے امن قائم ہوگا "بکواس” ہے کیونکہ فلسطینی "کبھی بیت گملیل اور شیخ منیس – تل ابیب یونیورسٹی کو ترک نہیں کریں گے” "عرب اپنے آپ کو ایک مختلف کہانی سنا رہے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ یہ غلط اور بکواس ہے۔” "وہ اپنے آپ کو بتا رہے ہیں کہ وہ وہی ہیں جو ہمیشہ یہاں رہتے تھے اور ہم نے آکر انہیں نکال دیا۔”

کہانا کی جانب سے اشتعال انگیز بیان پر تنقید کی گئی جس پر انھوں نے اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ  کل طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے، میں نے کہا تھا کہ یہودی اور عرب دونوں ہی اسرائیل کا حصہ ہیں  اور عرب کہیں نہیں جا رہے ہیں ۔”

בשיחה שקיימתי אמש עם תלמידים חזרתי על ההבנה המובנת מאליה שלא אנחנו ולא הערבים הולכים לשום מקום ולכן צריך למצוא דרך לחיות כאן ביחד.
הממשלה הנוכחית היא צעד חשוב בכיוון הזה.
בשטף דבריי היתה גם בחירת מילים לא מוצלחת.
פירוט טוב יותר של הרעיון שעמד מאחוריהם תוכלו למצוא בתגובה הראשונה

— Matan Kahana מתן כהנא (@MatanKahana) June 14, 2022

انھوں نے کہا کہ "اس طرح، ہمیں بقائے باہمی میں رہنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ ہمارا اتحاد اس مقصد کی طرف ایک جرات مندانہ قدم ہے۔ اس بڑی بحث کے اندر، میرے چند بیانات کو ناقص الفاظ میں بیان کیا گیا،” کہانہ نے ٹوئٹر پر لکھا۔

Tags: اسرائیلصہیونی ریاستعربکہانامذہبی وزیر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.