(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )متحدہ عرب امارات کا امریکہ ، اسرائیل اور بھارت کے اتحادکا حصہ بننا انتہائی شرم ناک ہے، ‘آئی ٹویوٹو’ نامی اس اتحاد میں اسلام دشمنی کی بنیاد پر امریکہ اسرائیل اور بھارت فطری اتحادی ہیں۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نےکہا کہ گذشتہ دو دہائیوں کے دوران امریکہ نے نہ صرف کئی مسلم ممالک پر بلاواسطہ ناجائز جنگیں مسلط کرکے انھیں تباہ و برباد کیا بلکہ سیاسی معاشی اور معاشرتی سطح پر بلواسطہ تخریبی کارروائیوں سے تمام مسلم مالک کے تختہ مشق بنائے رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مقبوضہ کشمیر میں بھارت اسرائیل کے نقش قدم پر
انھوں نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت تقریباًپون صدی سے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے میں مصروف ہیں اور آج بی جے پی کی حکومت بھارت میں مسلمانوں کی باقاعدہ نسل کشی پر اتر آئی ہے ۔
انھوں نے کہ امت مسلمہ کی اس سے بڑی بد قسمتی کیا ہوسکتی ہے کہ وہ اپنے دشمن کو جاننے اور پہچاننے کے باوجود اس کے خلاف متحد ہونے کے بجائے تفرقے میں پڑی ہوئی ہے ۔ یہاں تک کہ کئی مسلم ممالک ایک دوسرے کے خلاف ان ہی دشمنان اسلام کے در کے غلام بن چکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ جب تک تمام مسلمان ممالک غیرون کی غلامی چھوڑ کر اللہ پر بھروسہ نہیں کرتے اور امن واحدہ کی صورت اختیار نہیں کرتے دنیا بھر میں ذلیل اور رسوا ہوتے رہیں گے ۔