(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی مزاحمت نے کہا ہے کہ ہرروز فلسطین کےمختلف علاقوں پرصہیونی حملے کیے جارہے ہیں اور فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا جارہا ہے جس کے جواب میں مزاحمتی کارروائیاں بھی تیز کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ غرب اردن میں قابض صہیونی فوج اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اور مزاحمت میں مزید تیزی دیکھی گئی ہے جس کے حوالے سے شہدائےالاقصی بریگیڈ سے وابستہ نابلس بریگیڈ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صہیونی جارحیت کےجواب میں مجاہدین کے حملے میں صبح کے وقت رویدیا کے علاقے میں غاصب صیہونیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا البتہ مجاہدین خود کو مکمل طور پر محفوظ رکھنے میں کامیاب رہے۔
نابلس بریگیڈ کے فلسطین مجاہدین کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے آج صبح ہداریم جیل کے فلسطینی قیدیوں پرحملہ کیا ہےاور صیہونی فوجیوں نے قیدیوں کے سیلز میں داخل ہوکران کے ذاتی سامان کو پھیلادیا اور انھیں وحشیانہ تشدد کیاہے، صیہونی اپنے توسیع پسندانہ اہداف کے حصول کے لئے ہر روز فلسطین کےمختلف علاقوں پر حملے کررہے ہیں اور فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا جارہا ہے جس کے جواب میں مزاحمتی کارروائیاں بھی تیز کر دی گئی ہیں۔
نابلس بریگیڈ نے مزید کہا ہے کہ اس کشیدہ صورت حال میں فلسطینی استقامتی گروہوں کی جانب سے صیہونی حکومت کو فلسطینی قیدیوں کی سرکوبی اوران پر تشدد کے سلسلے میں سخت خبردار کیا جاتا ہےاور استقامتی گروہوں کی جانب سے واضح اعلان ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی کوششیں ان کی ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔