(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست کی کی خفیہ ایجنسی نے غزہ میں امریکی خیراتی ادارے کے لئے کام کرنےوالے فلسطینی شہری کو دہشتگردی میں معاونت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم عدم ثبوت کے باوجود صہیونی عدالت نےسزا سنادی۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی اندرونی سیکیورٹی کی ذمہ دار خفیہ ایجنسی شاباک نے ورلڈ ویژن نامی امریکی خیراتی ادارے کے سربراہ 52 سالہ محمد الحالابی کو اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی معاونت کرنے اور خیراتی ادارے کے نام پر لاکھوں شیکل غیر قانونی طورپر منتقل کرنے کے الزام میں چھ سال قبل گرفتار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی جیل سے فلسطینی سماجی کارکن اور دانشور کا بیٹا 21 ماہ بعد رہا
قابض صہیونی ریاست کے جنوبی شہر بیر شیبہ کی ضلعی عدالت نے گذشتہ روز محمد الحالابی کو دہشتگردی کے الزامات میں سے ایک کے علاوہ باقی سب پر مجرم قرار دیا ہے۔
شاباک نے اپنی انکوائری رپورٹ میں بتایا ہے کہ محمد الحالابی سنہ 2004 میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ، عزالدین القسام بریگیڈز نے بھرتی کیا تھا۔ اس کے ہینڈلرز نے بعد میں اسے "ایک بین الاقوامی تنظیم میں اثر و رسوخ حاصل کرنے” کے لیے ورلڈ وژن میں بھیجا تھا جہاں سے انھوں نے اسرائیلی کے خلاف مزاحمتی تنظیموں کو لاکھوں شیکل غیر قانونی منتقل کئے ۔
دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ ویژن نامی امریکی خیراتی ادارے نے صہیونی عدالت کے غیر قانونی فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد الحالابی کسی بھی قسم کے غیر قانونی اقدامات میں ملوث نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ محمد الحالابی پر الزامات تھے کے انھوں نے دہشتگرد تنظیم کی رکنیت، دہشت گردی کی سرگرمیوں کی مالی معاونت، دشمن کو معلومات منتقل کی تھیں ، دوسری جانب محمد الجلبی کی گرفتاری کے بعد آزاد آڈیٹرز اور آسٹریلوی حکومت کو غلط کام یا فنڈز کی منتقلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔