(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی ریاست کے ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ تل ابیب میں واقع کارخانے سے زہریلی امونیا گیس کا اخراج جاری ہے جس کی روک تھام کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے معتبر ذرائع ابلاغ نےاپنی رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ قابض صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب میں واقع رحوفوت نامی کارخانے سے زہریلی گیس کا رساؤ جاری ہے جس کو روکنے کےلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں تاہم تاحال اس میں کامیابی حاصل نہیں کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مقبوضہ بیت المقدس: صہیونی فوج اور فلسطینیوں کے مابین جھڑپیں، بدترین آنسو گیس شیلنگ
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خطرناک ایمونیا گیس کے رساؤ کی وجہ سے صہیونیوں سمیت متعدد لوگ متاثر ہوئے ہیں
واضح رہے کہ تاحال اس زہریلی گیس کے رسا ؤ کی وجوہات کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔غاصب صہیونی حکام عام طور پر ایسے حادثات کو چھپانے کی کوشش کر تے ہیں اور ذرائع ابلاغ بھی سینسر شپ سے کام لیتے ہوئے، تفصیلات جاری نہیں کرتے۔